کپوارہ//کپوارہ قصبہ کے مضافاتی گائو ں مغل پورہ میں دسویں جماعت کا طالب علم گزشتہ ایک ہفتہ سے پر اسرار طور لاپتہ ہیں جس کے نتیجے میں لو احقین میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔شارق ظہور میر ولد ظہور احمد میر ساکن مغل پورہ ایک ہفتہ سے لاپتہ ہے ۔شارق ظہور کے بھائی طارق ظہور نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ان کا بھائی شارق دسویں جماعت میں پڑھتا ہے اور وہ گزشتہ مہینے کے30تاریخ کو گھر سے نکلا اور کہا کہ وہ دسویں جماعت کے امتحا ن کی تیاری کرنے کی غرض سے اپنے دوست کے گھر جائیں گے ۔طارق کا کہنا ہے کہ 2نومبر کو دسویں جماعت کے امتحان میں شامل طالب علم اپنے گھرو ں کو واپس لو ٹ آئے تو شارق گھر نہیں آ یا اور انہو ں نے ان کے دوست کے گھر سے رابطہ کیا لیکن انہو ں نے کہا کہ شارق یہاں پر نہیں آیا تھا ۔لو احقین نے بتا یا کہ وہ شارق کے لاپتہ ہونے سے سخت پریشان ہیں اور انہو ں نے نزدیکی پولیس چوکی ہتمولہ میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی لیکن تا حال شارق کو کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔لو احقین نے یہ بھی بتا یا کہ جہا ں کہیں بھی ان کے رشتہ دار ہیں ان سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے با وجود بھی شارق پر اسرار طور لاپتہ ہیں ۔