جموں / /ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹ کارپوریشن کے وائس چیئرمین نظام الدین بٹ نے کہا ہے کہ کارپوریشن اپنی سیل اور تجارت کے امکانات و کارکردگی کا بھرپور جائزہ لے گی تاکہ کشمیری آرٹ کے معیار کو برقرار رکھا جاسکے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت دستکاری سیکٹر میں سست روی کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کاریگروں اور ملازمین کے مشکلات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہینڈ لوم اینڈہینڈی کرافٹس بورڈ نے پہلے ہی اپنے منتظمین سے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں موجود اپنے اثاثو ں کا جائزہ لیں اور ہر ایک مرکز کی صورتحال اور وہاں موجود افرادی قوت کو فعال بنانے کے امکانات کا جائزہ لیں۔انہوںنے کہا کہ ہر ایک مرکز کو قابل کار بنانے اور پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے چیئرمین کی ہدایات پر عمل کیا جارہا ہے ۔ نظام الدین بٹ نے کہا کہ مرکزی ہینڈ لوم کارپویشنوں کی سکیموں کو موثر ڈھنگ سے عملایا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر میں ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹس شعبے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت ان دونوں سیکٹروں کو ترقی کی بلندیوں لے جانے کے لئے کوئی بھی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کرے گی۔