سرینگر//جے اینڈ کے ہینڈی کرافٹس کے وائس چیئرپرسن نظام الدین بٹ نے ایک میٹنگ کے دوران کارپوریشن کی تجارتی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا اور اسے مزید فروغ دینے کے لئے اختراعی حکمت عملی اختیار کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر ایم ڈی ایف اے اینڈ سی اے او اور کارپوریشن کے ڈپٹی جنرل منیجرنے کارپوریشن کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔نظام الدین بٹ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر ہینڈی کرافٹس کارپوریشن ریاست کے ہنر مندوں کو مارکیٹ کور دینے کے لئے قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دستکاری سیکٹر اکیلے ریاست میں زندہ نہیں رہ سکتا ہے تا ہم اس کے ساتھ کشمیر کی اصل شناخت اور ثقافتی ورثے کو جوڑا جانا چاہئے۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ جموں وکشمیر ہینڈی کرافٹس کارپوریشن ریاستی حکومت سے مالی معاونت طلب کرے گی تا کہ دستکاری صنعت کو بحال کیاجاسکے۔اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ کارپوریشن کشمیر چیمبر آف کامرس اور غیر سرکاری تنظیموں سے بھی مالی معاونت حاصل کرسکتی ہے تا کہ ہینڈی کرافٹ سیکٹر میں نئی روح پھونکی جاسکے۔