Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

دستکاری صنعت شدید خطرے میں :شیخ عاشق ہماری تہذیب، ثقافت اور عالمی وقار کا مسئلہ

Mir Ajaz
Last updated: July 22, 2025 11:03 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

بلال فرقانی

سرینگر//کارپٹ ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے بورڈ ممبر شیخ عاشق نے کہا کہ کشمیری قالین کی صنعت اس وقت شدید بحران کا شکار ہے کیونکہ جعلی اور مشینی قالینوں کی بڑھتی ہوئی فروخت نے نہ صرف کشمیری دستکاری کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ اس صنعت سے وابستہ ہزاروں ہنرمندوں کے روزگار کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عاشق نے کشمیری دستکاری صنعت کے تحفظ کیلئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری اور موثر اقدامات کی اپیل کی۔شیخ عاشق نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں جعلی اور مشینی قالینوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جنہیں مقامی شوروموں میں کشمیری دست کاری قالین کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ تاجر اور پرچوں دکاندار ایران اور ترکی جیسے ممالک سے درآمد شدہ مشینی قالینوں کو کشمیری ہینڈ لوم قالینوں کے ساتھ ملا کر بیچ رہے ہیں، جس سے نہ صرف کشمیری دستکاری کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ ہزاروں ہنرمند کاریگروں کا روزگار بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔شیخ عاشق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ایک کشمیری قالین کسی کاریگر کی سال بھر کی محنت کا نتیجہ ہوتا ہے، جبکہ مشینی قالین ایک دن میں تیار ہو جاتے ہیں۔ یہ غیر مساوی مقابلہ کاریگروں کو بے روزگاری کی طرف دھکیل رہا ہے اور ہماری ثقافتی وراثت خطرے میں ہے‘‘۔انہوں نے حکومتی لاپرواہی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی کارروائی ہمیشہ تاخیر کا شکار ہوتی ہے، جب تک کہ صارفین گمراہ ہو چکے ہوتے ہیں۔ شیخ عاشق نے زور دیا کہ مشینی قالینوں کو فوری طور پر ہینڈ لوم مراکز سے ہٹایا جائے اور ان کی الگ شناخت کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے واضح لیبلنگ، جی آئی ٹیگ کے مؤثر نفاذ اور جعلسازی یا دھوکہ دہی میں ملوث کاروباریوں کے خلاف سخت سزاؤں کی سفارش بھی کی۔ شیخ عاشق نے کہا’’کشمیری قالین کی اصل شناخت کا تحفظ صرف روزگار کا معاملہ نہیں، بلکہ یہ ہماری تہذیب، ثقافت اور عالمی وقار کا مسئلہ ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو فوری طور پر حرکت میں آنا چاہئے۔ ہم سب اس صنعت کو بچانے کیلئے ہر ممکن تعاون دینے کو تیار ہیں۔پریس کانفرنس میں’ میراث‘ کے صدر اور معروف کاریگر غلام نبی ڈار نے کشمیری ہنرمندوں میں بڑھتی بے چینی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر کاریگروں کو سہارا دینے کی کمی اور مشینی و ہینڈ لوم قالینوں کی الگ الگ فروخت کو یقینی نہ بنانے سے کشمیری دستکاری کی پہچان مسخ ہو رہی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بالائی علاقوں میں بارشوں سے بڑے پیمانے پرنقصانات | 300بھیڑ بکریاں ہلاک، متعدد نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ
خطہ چناب
بانہال کے شعلہ بیان عالم دین محمد یعقوب ربانی 64 سال کی عمر میں فوت فضاء سوگوار،مولانا رحمت اللہ قاسمی کی پیشوائی میں سینکڑوں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت
خطہ چناب
ناشری ٹنل کے آر پار ہلکی بارشوں کے باوجود قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری
خطہ چناب
امرناتھ یاتریوں کی بس کیلا موڑ ٹنل کے اندر حادثے کا شکار | چار یاتری معمولی زخمی ،ز خمیوں کی حالت مستحکم:حکام
خطہ چناب

Related

صنعت، تجارت و مالیات

سونے کی قیمت میں زبردست اچھال! ۔1لاکھ روپئے فی 10گرام، چاندی میں 3000روپے کا اضافہ

July 22, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

مشینی قالین کو ہاتھ سے بُننے کا دعویٰ قالین فروش کی نوسربازی

July 22, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

کامیابی کا سفر | لہسن کاکارو بارنفع بخش ثابت کپوارہ کی خاتون بیروزگار نوجوانوں کیلئے ایک تحریک ثابت

July 20, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ہائی ڈینسٹی سکیم بحران کا شکار | 60فیصد سیب کے پودے سوکھ گئے یا بیماری لگ چکی ہے

July 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?