عظمیٰ نیوز سروس
کولگام//ڈپٹی کمشنر کولگام اطہر عامر خان نے کل افسران کی میٹنگ میں دستکاری اور ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ دستکاری شعبے میں 11314 کاریگر اور ہینڈ لوم سیکٹر میں 5207 بنکراس وقت محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، جن میں 1474 کاریگروں کو اے سی سی پرانی سکیم کے تحت اور 284 کو سی سی ایس نئی سکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دستکاری کے شعبے میں اسکیم کے علاوہ ہینڈلوم سیکٹر میں 260 بنکروں کو مدرا اسکیم کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ضلع میں 188 کوآپریٹو سوسائیٹیاں قائم کی گئیں جن میں 1930 کاریگر اور بنکر شامل تھے۔محکمہ ضلع بھر میں 18 محکمانہ تربیتی مراکز کے ذریعے غیر ہنر مند نوجوانوں کو تربیت بھی فراہم کر رہا ہے۔