سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی)، کشمیر چیپٹر کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم کشمیر مسرت الاسلام کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں خطے کے دستکاری شعبے کی بحالی اور فروغ کیلئے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔وفد کی قیادت پی ایچ ڈی سی سی آئی کشمیر کے چیئرمین وکی شا نے کی اور اس میں ممبران بشمول سجاد شاہ، شاہد خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال فیاض جان شامل تھے۔میٹنگ میں دستکاری صنعت کی ترقی اور پائیداری کے لیے کئی اہم شعبوں کو حل کرنے کے لییبات چیت کی گئی۔وفدنے قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں کشمیری دستکاریاں پہنچانے کی کوشش کو مثبت قدم قرار دیا۔ پی ایچ ڈی چیمبر کے اراکین نے دستکاروں کے درجات کو بلند کرنے اور ان کے کام کو پذیرائی حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔