سرینگر// نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے دستکاراور ہنرمند طبقہ کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستکاری اور کاریگری صدیوں سے ایک وسیع آبادی کے روزگار کا ذریعہ رہا ہے لیکن گذشتہ ایک دہائی سے جی ایس ٹی کے اطلاق، حالات کی خرابی، 5اگست 2019اور کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور حکومت کی مسلسل بے رْخی سے یہ سیکٹر دم توڑرہا ہے کیونکہ اس سے منسلک کاریگر اور ہنرمند مجبوراً دوسرے کاموں کی طرف راغب ہورہے ہیں۔