سرینگر//جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ ڈائیریکٹوریٹ آف ہینڈ ی کرافٹس نے کوالٹی کنٹرول ڈویژن سولنہ کے ذریعے ایک خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے جو کہ سیاحتی علاقوں میں دستکاری مصنوعات کے معیار کی جانچ کریں گی۔اس اقدام کا مقصد سیاحتی مقامات پر معیاری مصنوعات کی فروخت کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول ڈویژن سرینگر کے مطابق اس طرح کی کارروائیوں سے ریاست کے دستکاروں کے مفادات کو تحفظ فراہم ہوگا اوسیاحوں کے ساتھ دھوکہ دہی کے امکانات کو بھی روکا جاسکتا ہے ۔ادھر انسپکشن ٹیم نے کئی سیاحتی مقامات جن میں گلمرگ، سونہ مرگ ،پہلگام ،سرینگر اورکٹرہ شامل ہیں کا دور ہ کیا اوردستکاری اشیأ فروخت کرنے والے ڈیلروں کا معائنہ کیاجس دوران قصواروارڈیلروں سے 80000روپے کا جرمانہ وصول کیاگیا ۔ڈیلروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں سیاحوں کو غیر معیاری مصنوعات فروخت نہ کریں ورنہ اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔