عاصف بٹ
کشتواڑ// بدھ کی صبح زیر تعمیر کیرو پاورجیکٹ میں رونما ہوے حادثے میں 24 سالہ مزدور کی دریائے چناب میں گرنے سے موت واقع ہوئی جبکہ اسکی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی میں کام کررہا مزدور جسکی پہچان بلال احمد کے طور ہوئی ۔اس وقت زیر تعمیر پاور پرجیکٹ کے اندر دریائے چناب میں گرگیا جب وہ کام میں مشغول تھا کہ اچانک اسکا پاوں پھسل گیااور دریا میں گرگیا جسکے بعد اسکو ڈھونڈے کیلئے بڑے پیمانے پر ریسکو اپریشن شروع کیا گیا ہے تاہم دیر شام تک اسکی لاش بازیاب نہ ہوسکی۔