سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل ایک میٹنگ کے دوران دریائے جہلم میںجاری ڈریجنگ کے کام کا جائز ہ لیا۔چیف انجینئر اری گیشن وفلڈ کنٹرول ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اورریچ ڈریجنگ لمیٹیڈ کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی میٹنگ میںشرکت کی۔اس موقعہ پر چیف انجینئر اریگیشن وفلڈ کنٹرول نے بتایا کہ جہلم کی ڈریجنگ کے کام کاٹھیکہ ریچ ڈریجنگ لمیٹیڈ کمپنی کو دیا گیا ہے اور آج تک پنزی نارہ سے کریشہ بل تک 67000کیوبک میٹر مٹی کی ڈریجنگ کی گئی ہے۔جب کہ شیوپور ہ سے زیروبرج تک 65000کیوبک میٹر کی ڈریجنگ کی گئی۔میٹنگ کے دوران ڈریجنگ سے متعلق دیگر امور بشمول پنزی نارہ کے کناروں پر درختوں کو ہٹانے اورمٹی جمع سے کرنے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی کمشنر نے ریچ ڈریجنگ لمیٹیڈ کمپنی کو کام میں سرعت لانے کے لئے اضافی مشینری اورافرادی قوت کو بروئے کار لانے پر زوردیا ۔انہوںنے کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے تین ریٹائرڈ تحصیلداروں کو بھی تعینات کیا۔