عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر // سری نگر میں عبداللہ برج کے قریب جہلم میں بدھ کی صبح ایک ہاؤس بوٹ میں آگ لگ گئی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگرچہ ہاؤس بوٹ کو نقصان پہنچا ہے، تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
محمد یوسف کے ملکیتی ہاؤس بوٹ میں تقریباً 04:00 بجے آگ لگ گئی۔ عہدیدار نے بتایا کہ مقامی رہائشیوں اور حکام نے آگ پر فوری طور قابو پایا ، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آگ لگنے کی وجہ فی الحال زیر تفتیش ہے۔