جموں//چیف سیکرٹری بی آر شرما نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران آبپاشی و فلڈکنٹرول محکمہ کی جانب سے عملائے جارہے جہلم فلڈ منیجمنٹ پلان کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں امدا د و باز آباد کاری محکمہ کے فائنانشل کمشنر بی بی ویاس اور دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔ متعلقہ انجینئروں کو پروجیکٹ کے کام میں سرعت لانے ہدایت دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے سرینگر ، بڈگام اور بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو شریف آباد اور نائید کھئی میں فلڈ سپل چینل کے لئے زمین حاصل کرنے اور اس کے معاوضے کے معاملات نمٹانے کے لئے نوڈل افسروں کی حیثیت سے کام کرنے کے احکامات دئیے۔جے کے پی سی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ضلع بڈگام میں شریف آباد اور ضلع بانڈی پورہ میں نائید کھئی کے مقام پر پلوں کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔چیف سیکرٹری نے سرینگراور بارہمولہ میں ڈریجنگ کے کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔بعد میں چیف سیکرٹری اور فائنانشل کمشنر نے سیر سوپور اور پنزی نار، کرشہ بل سرینگر میں دریائے جہلم پر کام کا معائینہ کیا۔ متعلقہ ٹھیکداروں اور افسروں کو اس سلسلے میں موقعہ پر ہی ضروری ہدایات دی گئیں۔سیر دیہات کے مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں اپنے مطالبات چیف سیکرٹری کی نوٹس میں لائے۔چیف سیکرٹری نے ان کے مطالبات غور سے سننے کے بعد آبپاشی و فلڈکنٹرول محکمہ کے چیف انجینئر کو یہ مطالبات پورا کرنے کے سلسلے میں احکاما ت دئیے۔