سرینگر//جے کے بنک چیئرمین نے درگاہ حضرت بل میں حاضری دی ۔وہ کشمیر یونیورسٹی میں جسمانی طور ناخیز طلباء کیلئے مخصوص الیکٹراک کاروں کی چابیاں یونیورسٹی حکام کو سونپنے سے قبل آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضر ہوئے ۔اس موقعے پر امام درگاہ سید محمد فاروقی نے ان کی دستار بندی کی جبکہ وہاں ایڈمنسٹریٹر وقف بورڑ مسعود الحق نعت خواں گلزار احمد اور دیگر ذمہ داراں موجود تھے ۔ چیئرمین کے ساتھ ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ ایس ایس سہگل ،پریذیڈنٹ و سپیشل سیکریٹری پی کے تکو ،زونل ہیڈ منظور حسین ،کلسٹر ہیڈ شہزاد حسین ،ہیڈ بزنس یونٹ کشمیر یونیورسٹی کیمپس شوکت مخدومی اور دیگر سینئر بنک افسران بھی تھے۔چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امام درگاہ سید محمد فاروقی نے کہاکہ تاریخ میں کسی بھی جے کے بنک چیئرمین کا یہ پہلا دورہ ہے ۔اس موقعے پر چیئرمین نے درگاہ کیلئے ایمبولنس کی واگذاری ،واٹر ڈسپنسریز کی تنصیب برائے زائرین کے علاوہ درگاہ کے اہم مقامات پر راہنما بورڑ نصب کرنے کی یقین دہانی کی ۔ان تختیوں پر زائرین کیلئے اہم ہدایات و مشورہ جات درج ہونگے۔اس موقعے پر پرویز احمد نے ایک اے ٹی ایم کا افتتاح بھی کیا جو درگاہ کے بیرونی دروازے کے مقابل نصب کیا گیا ہے یہ بنک کا 238واں اے ٹی ایم سنٹرل کشمیر زون میں ہے جبکہ یہ بنک کا مجموعی طور1128واں اے ٹی ایم ہے ۔