سرینگر // جمعیت ہمدانیہ کے ایک ہنگامی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کٹھوعہ کی معصوم 8 سالہ آصفہ کے درندہ صفت مجرم کو تختہ دار پر چڑھا یاجائے اور سر عام اس بے عزتی کے ساتھ پھانسی دی جائے ۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے کہا کہ اگر واقعی ہندوستان جمہوری ملک اور جمہوری آئین کا دعویٰ کرتی ہے تو اس سے فلفور اہل کشمیر کی آواز کی احترام اور مطالبہ کو پورا کرنا چاہئے اور وحشی اور درندہ صفت مجرم دیپک کھجوریا کو قانون کے تحت سزا دی جائے اور ان افراد کو بھی سخت سے سخت سزا دی جائے جو اس درندہ صفت اور معتصب اور فرقہ پرست فرد کو بچانے کے لئے احتجاج کرتے ہیں ۔