سرینگر//جموں کشمیر حکومت عنقریب درماندہ افراد کو واپس لانے کے تفصیلی منصوبے کا اعلان کررہی ہے۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کی سرکار بہت جلد ایس او پی جاری کرے گی جس کے تحت مزدوروں اور طالب علموں کی نقل و حمل کو منظم طریقہ سے انجام دیا جائے گا“۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہر کسی کو ایڈوائزری کا انتظار کرنا چاہئے اور کسی کو بھی نوڈل آفیسر کے ساتھ کارڈی نیشن کے بغیر چلنا نہیں چاہئے ۔انہوں نے لکھا”ہم ہر ایک کے پاس پہنچیں گے، ابھی صبر سے کام لینے کا وقت ہے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی لوگ بنا اجازت نکلیں گے اُنہیں 21دن کے قرنطین کیلئے بھیجا جائے گا۔
کنسل نے لکھا”مہربانی کرکے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہ نکلیں،غیر منظم طریقے سے آنے والوں کو لکھنپور میں ہی21دن کے قرنطین کیلئے بھیجا جائے گا“۔