سرینگر//کشمیر میں درد کش ادویات کے بے تحاشہ استعمال پر تشویش کا اطہار کرتے ہوئے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ زیادہ دردکش ادویات کے استعمال حرکت قلب بند ہونے اور فالج کا سبب بنتا ہے۔ دردکش ادویات کے استعمال پر سخت نظر رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ دردکش ادویات سے حرکت قلب بند ہوجانے کا خطرہ بڑھتا ہے ۔یورپین ہارٹ جنرل کی طرف سے مارچ 2017میں شایع کئے گئے ڈیشن تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ibuprofen لینے والوں میں 31فیصد حرکت قلب بند ہونے کے موقعے بڑھ جاتے ہیں۔ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ Diclofenac کی وجہ سے حرکت قلب بند ہونے کے مواقعے 50فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ برٹش میڈیکل جنرل میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ibuprofen کی وجہ سے فالج کے مواقعے تین گناہ بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حرکت قلب بند ہونے اور فالج کی وجہ سے خون میںگاڑھا پن بڑھ جاتا ہے جس سے دل کی نسوں میں دباﺅ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلو ، سردرد، بخار اور جوڑوں میں درد کیلئے بھی دردکش ادویات لینے کیلئے کہتے ہیں جکہ معمولی paracetamol سے بھی کام ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات بنانے والوں کو ادویات کے اوپر خطرات کے لیبل بھی چسپاں کرنے چاہئے۔