جموں//حکومت نے اعلان کیا کہ تمام محکموں میں خالی پڑی درجہ چہارم کی آسامیوں کو جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے پُر کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں جی اے ڈی کی طرف سے ایک سرکیولر جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ محکموں میں خالی پڑی درجہ چہارم کی آسامیوں کو31 جنوری 2019 تک ایس ایس بی کو ریفر کریں ۔