عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں درجہ حرارت میں تنزلی کے ساتھ ہی وادی میں لوگوںنے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیااور بارشوں سے بچنے کیلئے چھتریوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے ۔ اتوار اور پیرکی درمیانی رات میدانی علاقوںمیں ہلکی سے درمیانی بارشوں اور بالائی مقامات پر تازہ برف باری کی وجہ سے کشمیر وادی میں دن اوررات کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ موسمی صورتحال تبدیل ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔ادھر بارشوں وبرف باری اور سردی سے بچنے کیلئے چھتریوں اور گرم کپڑوں کا استعمال کیاجارہاہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں پیر کی صبح سے پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔