نئی دہلی//وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بین الاقوامی پوزیشن کا تعین کرنے والے ادارے موڈیز کے ذریعے ہندستان کی درجہ بندی میں بہتری کو مودی حکومت کی اقتصادی اصلاحات کا نتیجہ بتایا اور کہا کہ حکومت مالیاتی استحکام کا سلسلہ جاری رکھے گی۔مسٹر جیٹلی نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا ''ہندستان کی درجہ بندی میں 13 سال بعداستحکام آیا ہے ۔ حکومت کی اقتصادی اورادارہ جاتی اصلاحات کو بین الاقوامی طور پرتسلیم کیا گیا ہے ''۔انہوں نے کہا کہ موڈیز نے اقتصادیات کو ڈیجیٹائزیشن اور اسے باقاعدہ بنانے کے لئے اشیاءاور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)، مانیٹری پالیسی فریم ورک، عوامی بینکوں کی دوبارہ سرمایہ کاری جیسے اصلاحاتی اقدامات کو موزوں قرار دیا گیا ہے ۔موڈیز نے ہندوستان کی درجہ بندی بی اے اے 3 کو بہتر بنا کر اسے بی اے اے 2 کر دیا ہے ۔