پلوامہ // دربہ گام میں پیر کی شام فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہوا جس کی حالت نازک قرار دی جارہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فوج پر چند نوجوانوں نے پتھر پھینکے جس کے رد عمل میں انہوں نے فائر کھولا جس کی زد میں آکر الطاف احمد زرگر ساکن اگلر پلوامہ آیا جس کے کمر میں گولی لگی۔وہ پلوامہ میں سیلز مین ہے اور وہ اُس وقت گھر جارہا تھا جس وقت اسے گولی لگی۔اسے نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوج کی ایک گشتی پارٹی دربہ گام اگلر روڑ پر جارہی تھی کہ اس دوران کہیں سے ان پر فائر کھولا گیا۔فوج نے جوابی کارروائی کی جس کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر گھر جارہا ایک نوجوان آگیا جس کے کمر میں ایک گولی پیوست ہوئی۔