Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

دربار مو کے ما بعد عوامی مسائل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 28, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
  یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ ہر سال کی طرح سری نگر میںدربار مو کے ساتھ ہی وادی بھر میں عوامی مسائل کا عفریت اگلے چھ ماہ تک لوگوں کا کچو مر نکالتا رہے گا۔ یہ کہنا مشکل ہوگا کہ امسال پیش آئند موسم سر ما کشمیری عوام کے لئے موسمی عذاب اور پر یشانیوں کی کیاکیا سوغات لے کر یہاںقدم رنجہ ہوگا اور کیا کیاگل کھلا کر رخصت ہو گا۔یہ تند وتلخ حقیقت کسی تو ضیح وتشریح کی چنداں محتاج نہیں کہ سرما میں سری نگر جموں شاہراہ بند ر ہے یا اشیائے ضروریہ کی قیمتیں یکایک بڑھ جائیں، ان حالات کی مار ہمیشہ عوام پر پڑتی ہے ۔ اس لئے عیاں راچہ بیاں کے مصداق عام آ دمی کو بخوبی معلوم ہے کہ چلّوں کا مقابلہ کر نے کے لئے اُسے کیاکیا پیشگی ا نتظامات کر نے ہیں ۔ بایں ہمہ اس کے لئے ہر سال خزان نئی اذیتیں اور آفتیں لے کر آ تا ہے اور پھر نئے نئے گھاؤ دے کر پنڈ چھوڑ دیتا ہے ۔اب کی بار چلہ کلاں سے دوماہ پہلے ہی سے یہ لوگ پیش بینی کرنے لگے ہیں کہ عوام الناس کے لئے آنے والا جاڑا کچھ زیادہ ہی شدید ثابت ہوگا کیوںکہ ایک جانب ابھی سے مہنگائی کا گراف بتدریج بڑھتا جارہاہے ، ساگ سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں ، قصاب، پنساری ، نانوائی، گوالے ، پولٹری والے گراں فروشی کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں، گیس اور تیل خاکی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے، گرم ملبوسات منہ مانگے داموں بک رہے ہیں اور روزمرہ زندگی کے دیگر اہم مسائل عوام کے گلے پڑ کران کا جینا دشوار کر رہے ہیں ۔ اس پر مستزاد یہ کہ بجلی کی آنکھ مچولیاں  بھی شروع ہوچکی ہیں۔ بلا شبہ گراں بازاری کے بڑھتے ہوئے رحجان سے لوگوں کی قوتِ خرید ہر گزرتے پل کے ساتھ کم ہونا قدرتی امر ہے ۔ ظاہر ہے جب سرکار کی طرف سے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو کوئی پوچھنے والا نہ ہو تو ان کے وارے نیارے کیوں نہ ہوں؟ اب اس کے سا تھ گزشتہ کچھ دنوں سے بجلی کا غیر اعلانیہ کٹوتی شیڈول آہستہ آہستہ سرمائی مسائل کے بے یقینی اور بے اعتباری کا اشتہار بنتا جارہاہے ۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ جوں جوں ٹھنڈ اپنی شدت میں اضافہ کر جا ئے گی، توں توں بجلی کی سپلا ئی پو زیشن بھی نا تسلی بخش ہوتی رہے گی۔ مجموعی طورمہنگائی اور بجلی کی ناگفتہ بہ صورت حال اس بات کی چغلی کھا ر ہے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی عوامی مشکلات اور لوگوں کے سلگتے مسائل نظر انداز کر نا ارباب ِ اقتدار کی فطرت ثانیہ بنی ہوئی ہے ۔ اگر یہ بات نہ ہوتی تو عوامی مسائل اتنے گنجلک ہوتے یہ عام آدمی کی حالت اتنی گئی گزری ہوتی ۔ ناقابل تردیدسچ یہ بھی ہے کہ جاڑے میںوادی ٔ کشمیر جب شدید سردیوں کی لپیٹ میں ہوتی ہے تو یہاں ہر فرد بشر کی زندگی پریخ بستہ ہواؤں اور ٹھٹھراہٹ سے جمود اور تعطل کی کیفیت خود بخود طاری ہو جاتی ہے ۔ ان حالات میں بجلی کی کھپت بڑ ھنا قدرتی امرہے مگر یہاں چونکہ ہر معاملے میں الٹی گنگا بہتی ہے، اس لئے سرما کا بگل بجتے ہی سب سے پہلے پاور کی بے وفائی سے تمام لوگوں کا پالا پڑتا ہے۔ اندازہ کیجئے اُدھر چلہ کلان کی سختیا ں لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا رہی ہوں، اِدھر یکایک بجلی دغا دے بیٹھے تو کیا یہ صورت حال جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف نہیں قرارپاتی ؟ بے شک سرما میں بجلی کے نا جائز استعمال یا ضروت سے زیادہ کھپت کے علاوہ ندی نالوں میں سطح آب میں کمی آنے کے سبب برقی رو کی جنریشن اور سپلائی پوزیشن بہت زیادہ متاثر رہتی ہے۔ ظاہر ہے اس سے حالات کی گھمبیر تا متوقع طور بڑھ جاتی ہے۔ اس حوالے سے جہاں محکمہ بجلی کو کلی طور موردالزام نہیں ٹھہرایا جاسکتاہے ، وہاںتمام صارفین کو بجلی چور ٹھہرانا بھی قرین انصاف نہیں ۔ بہر صورت آج تک بجلی کے حوالے سے علتوں کی نشاندہی بہت ہوتی رہی ہے مگر کاش اس کا تیر بہدف علا ج تجویز کر نے سے دامن  نہ چھڑا یا گیا ہوتا۔ محکمہ بجلی سمیت ہمارے سیاسی اور انتظامی اکابرین کو اس بات کا لا زماً علم ہوناچاہیے کہ بجلی چوری کی وبا کو ئی الگ چیز نہیں بلکہ اس کا سرشتہ بہ حیثیت مجموعی اس بدعنو ان نظم ونسق اوربے ہنگم سیاست کا ری سے جڑا ہواہے جس کی گہر ی جڑ یں یہا ں کی سیاسی وانتظامی تا ریخ میں پیو ست ہیں۔ عوامی حا فظے میں یہ اب بھی یہ بات تروتازہ ہے جب قائد ین انہیں یہ پٹی پڑھاتے پھرتے کہ بجلی لا ئین مین اگر بجلی کھمبے سے سیڑ ھی لگائے تو نیچے سے سیڑ ھی نکا ل دو۔ اس لایعنی طرز سیاست سے جب بجلی کے ناجا ئز استعمال کی عادت لوگو ں کی گھٹی میں پڑی ہو تو انہیں موثرسے موثر دلیل بھی اس غلطی سے بازآنے کی قائل کرسکتی ہے نہ قاعدے قوانین کی گردانیں سدھار سکتی ہیں۔ لہٰذ ہمارے ارباب ِ حل وعقد کا فرض منصبی ہے کہ وہ پاور کرائسس کے کسی مستقل اورحقیقت پسندانہ علا ج ڈھو نڈنے کو وقت کی پہلی ترجیح بنائیں ۔ ریاست میں گزشتہ کئی سال سے پاور پروجیکٹس کی واپسی پر کافی سیاست بازی ہوتی رہی ہے مگر مرکزی حکومت نے ہمیشہ اس مطالبے کی اَن سنی کر دی اور آج بھی یہی صورت حال جوں کی توں باقی ہے۔ عقل وتدبر کا تقاضا ہے کہ ریاستی حکو مت اپنے محدودوسائل کے اندر اندر اس اہم مسئلے کے نپٹارے کے لئے نہ صرف کوئی طویل مدتی روڑ میپ بنائے بلکہ کوئی قلیل مدتی موثر اور کارگر حکمت عملی بھی وضع کرے تاکہ بجلی کے بحران سے ریاستی عوام کو تھوڑی سی گلو خلاصی مل سکے ۔ یہ کام اگر شرطیہ طور ایڈہاک ازم سے عبارت نہ ہو، تب اس کے بہتر اور مستقل ثمرات حا صل ہو سکتے ہیں ۔ اس تعلق سے عوام کی ضروریات، مجبوریاں اور ان کی اجتما عی نفسیا ت کو بھی مدنظر رکھا جاناچاہیے۔ یہ امر واقع بھی ارباب حل وعقد کے زیر نظررہنا چاہیے کہ جس ریا ست کے سیا سی و انتظا می صیغوں میں بد عنوانی کا پیپ اور کورپشن کاسر طان مو جو د رہا ہو، وہا ں کوئی جا دو ئی چھڑی گھما کر بجلی محکمے یا بجلی صارفین کو یک قلم فرض شناس نہیں بنا یا جا سکتاہے، نہ گراںبازاری کے مجرمین کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے ، بلکہ اس صورت حال کے تدارک کے لئے ایک واضح دستورا لعمل درکا رہوتا ہے جو فی الوقت کہیں نظر نہیں آتا ۔ یہاں کورپشن کے خاتمے کے لئے بظا ہر زمانہ ایک ایسے مسیحا کا منتظر ہے جو بدعنوانی کے مہا سا گر میں ڈبکیاں ما رنے والے مگرمچھوں کو اوپر سے نیچے تک قابو کر نے کی کرشماتی قوت سے مالامال ہو۔تب جا کر یہ تو قع کی جا سکتی ہے کہ مہنگائی کا بھوت ہو، عوامی سطح پر بجلی چو ری کی ناپسندیدہ روش ہو ، خزانۂ عامرہ کی بے دریغ لوٹ کھسوٹ ہو ، سرکاری رقومات کو ہتھیانے کا غیر اخلا قی گورکھ دھندا ہو ، ان تمام امراض کاکسی حد تک علاج ومعالجہ ہو گا ۔ بہر کیف اس وقت بڑھتی مہنگائی کو قابو کر نے کے ساتھ ساتھ معرضِ التواء میں ڈالے گئے اور طاق ِنسیاںکی زینت بنائے گئے تمام عوامی مسائل بھر پور اور بروقت حل کاتقاضا کر تے ہیں ۔اس لئے ریاستی حکومت کودربار مو کے بعد اہالیانِ وادی کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑنے کے بجائے سرمائی سیکرٹریٹ کو مسائل کے حقیقی ازالے کا پلیٹ فارم بنادینا چاہیے تا کہ لوگوں کو یہ لگے ان کا کوئی والی وارث بھی ہے جو ان کے مسائل کی نہ صرف شنوائی کر تاہے بلکہ انہیں حل کر نے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔  
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی نعش برآمد
تازہ ترین
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر
نیشنل کانفرنس کے تمام انتخابی دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں: الطاف بخاری
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?