دربار مو ملازمین کے بچوں کیلئے’ موسکولوں ‘کے قیام کا اعلان

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//وزیر برائے تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے دربار موملازمین کیلئے موو سکولوں کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ دو سکول جموں اور سرینگر میں کھولے جائیں گے جہاں دربار موملازمین کے بچوں کو درج کیا جائے گا ۔ ان سکولوں میں آٹھویںجماعت تک تعلیم دی جائے گی ۔ وزیر نے اس کا اعلان محکمہ تعلیم کی ایک جائیزہ میٹنگ میں کیا ۔بخاری نے کہا کہ دربار مو ملازمین کی ایک دیرینہ مانگ تھی جسے آج کے اعلان سے پورا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سکولوں کے قیام سے دربار موملازمین کے بچوں کا مستقبل محفوظ رہے گا ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سُپر 50 کوچنگ پروگرام کے تحت ان طلاب کیلئے کوچنگ سنٹروں کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ  سرینگر میں دربار موملازمین کے بچوں کیلئے سکول نیشنل ہائی سکول کرن نگر سرینگر میں قائم کیا جائے گا جبکہ جموں کیلئے اس نوعیت کے سکول کی عمارت کی عنقریب نشاندہی کی جائے گی ۔ اس موقعہ پر بخاری نے متعلقہ افسران کو اُن طلاب کی تفاصیل تیار کرنے کیلئے کہا جنہیں پروگرام کے تحت لایا جائے گا ۔ انہوں نے ان سکولوں میں پڑھائے جانے والے مضامین کی تفصیل بھی تیار کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی ۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *