سرینگر// سالانہ دربار موسے قبل ملازمین کی بہتر رہائشی انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کے پیش نظر ریاستی چیف سیکریٹری کے پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل نے کئی ایسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کالونیوں کا دورہ کیا اور وہاں مو سے وابستہ ملازمین کی سہولیات اور رہائشی انتظامات کا جائزہ لیا۔ان کے ہمراہ ڈویژنل کمشنر جموں مندیپ بھنڈاری بھی تھے ۔انہوں نے ان کالونیوں نے تجدید و مرمت اور دیگر کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ جموں میں دربار کھلنے سے قبل ہی یہ کام مکمل کریں ۔انہوں نے بجلی ،پانی اور دیگر سہولیات بہم پہنچانے کے حوالے سے بھی افسران کو ہدایات دیں۔روہت کنسل نے صفائی اور سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔پرنسپل سیکریٹری نے اتھا امر سنگھ اور پنجترتھی مقامات کا بھی دورہ کیا جہاں نئے فلیٹ تیار کئے جارہے ہیں ۔