جموں// قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندرگپتا نے نائب سپیکرنذیر احمد گریزی کے ہمراہ آج دربار موکے پہلے دِن اسمبلی کے سیکرٹریٹ کے مختلف دفاترکامعائینہ کر کے وہاں سالانہ دربار مو کے جموں میںکھلنے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوںنے ایڈمنسٹریٹیوسیکشن ، خاطر تواضع ، سٹیشنری ، ٹرانسلیشن ، لجسلیشن ،سٹاک ، سوالات اور پی اینڈ پی سیکشنوںکا معائینہ کیا ۔ انہوںنے لائبریر ی کا بھی دورہ کیا اور وہاں معمول کے کام کاج کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔سپیکر نے ان شاخوںکے سربراہوں اور وہاںموجودملازمین کے ساتھ استفسار کیا اور ان کے کام کاج کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ سپیکر نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکرٹری کو ہدایات دیں کہ وہ اسمبلی ملازمین کو درپیش مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں تاکہ وہ بلاکسی طوالت کے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔سپیکر نے انہیں اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ مالیات اور دیگر کمیٹیوں کی میٹنگیں وقت منعقدہوں۔ انہوںنے متعلقین کو ہدایات دیں کہ وہ متعلقہ کمیٹیوںکی طرف سے پیش کئے گئے ایکشن ٹیکن رپورٹ متعلقہ محکموں سے حاصل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کمیٹیوںکی طرف سے دی گئی ہدایات بنیادی سطح پر من و عن عملائے جائیں۔سیکرٹری اسمبلی محمدرمضان اور دیگر افسران بھی اس موقعہ پر سپیکر اورنائب سپیکر کے ہمراہ تھے۔اس سے قبل اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے سپیکر اور نائب سپیکر کا والہانہ استقبال کیا۔