جموں//چیف سیکرٹری بی آر شرما نے جموں میں ایک میٹنگ کے دوران دربار مو¿ کی جموں سے سرینگر منتقلی کے سلسلے میں انتظامات کا جائیزہ لیا۔ہفتے میں پانچ دنوں کام کرنے والے دفاتر28 اپریل جبکہ6 دن کام کرنے والے دفاتر29 اپریل کو جموں میں بند ہوں گے اور یہ سارے دفاتر8 مئی 2017 ءکو سرینگر میں دبارہ اپنا کام کاج شروع کریں گے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ29 اپریل،30 اپریل،6 مئی اور7 مئی کو ریکارڈ اور ملازمین کی سرینگر کی منتقلی کے لئے معقول تعداد میں ٹرک اور بسیں دستیاب رکھی جائیں گی۔ ان چار دنوں کے دوران جموں سے سرینگر کے لئے یکطرفہ ٹریفک چلے گا۔چیف سیکرٹری نے ہدایات دیں کہ دربارمو¿ کے حوالے سے سلامتی سمیت تمام انتظامات مکمل کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ دربار مو¿ کے دنوں کے دوران اضافی بسوں کے ساتھ کرینز، موبائل ورکشاپ، موبائل طبی ٹیمیں اور دیگر سہولیات بھی شاہراہ پر قائم کی جانی چاہئے۔انہوں نے بیکن، سمپرک اور این ایچ اے ون کو ہدایت دی کہ وہ مو¿ ایام کے دوران سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ کو اچھی حالت میں رکھیں۔بی آر شرما نے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری سے کہا کہ وہ مو¿ ملازمین کو عارضی راشن کارڈ اور گیس کنکشن جاری کریں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ مو¿ ملازمین کی تما م کالونیوں میں پانی اور بجلی کے ساتھ صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنائیں۔اسٹیٹس محکمہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک کنٹرول روم قائم کریں تا کہ رہایشی کوارٹروں میں روز مرہ مسائل کے نپٹارے کو یقینی بنایا جاسکے۔چیف سیکرٹری نے آئی ٹی محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ سرینگر سکریٹریٹ میں ایل اے این/ انٹر نیٹ کنکشنوں کو8 مئی2017 تک چالو حالت میں رکھیں۔ انہوں نے سرینگر اور جموں کی رہایشی کالونیوں میں سلامتی کے ہر طرح کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی دی۔