سرینگر// محکمہ اسٹیٹس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نبی لون ایتو نے یہاں افسروں کے ہمراہ سول سیکریٹریٹ و رہائشی مکانات کا دورہ کر کے سالانہ دربار مؤ کے سلسلے میں انتظامات کا جائیزہ لیا۔بعد میں انہوں نے افسروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں انتظامات کی دستیابی اور غیر قانونی طور تحویل والے کوارٹروں کی لسٹ ایک ہفتے کے اندر داخل کرنے کی ہدایت دی تا کہ ایسے افراد کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔انہوں نے تما م کالونیوں میں صفائی وستھرائی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔