جموں//ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میںجموں میں منعقدہ کابینہ میٹنگ کے دوران 1986بیچ کے آئی اے ایس آفیسر بھارت بھوشن ویاس کو ریاست کا نیا چیف سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔بی بی ویاس اس وقت فائنانشل کمشنر ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ،منصوبہ بندی ترقی، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ، مال ، امداد و تعمیر نو ، اطلاعات ، خاطر تواضع و شہری ہوا بازی اور ایسٹیٹس محکموں کے انتظامی سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔دریں اثناء کابینہ اجلاس میں سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کو منظوری دی گئی۔جن کی رو سے کرشن بلبھ اگر وال کو تبدیل کر کے ریذیڈنٹ کمیشن جے اینڈکے گورنمنٹ نئی دلی میں پرنسپل سیکرٹری کاڈنیشن تعینات کیا گیا۔فائنانشل کمشنر محکمہ زراعت پرمود کمار جین کو ونیتا گپتا کی جگہ پر ڈائریکٹر امپا تعینا ت کیا گیا ہے۔شالین کابرا کو محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے تبدیل کر کے چیئرمین جے اینڈ کے سپیشل ٹرائبیونل مقرر کیا گیا ہے تاہم یہ عہد ہ 31؍ مئی 2017ء کو ونود کول کے سبکدوش ہونے کے بعد سنبھالیں گے۔فاروق احمد شاہ سیکرٹری سیاحت اور پھولبانی کو ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری محکمہ تعلیم کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔کمشنر سیکرٹری محکمہ خزانہ نوین کمار چودھر ی کو ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری محنت و روزگار محکمہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ڈاکٹر پون کوتوال صوبائی کمشنر جموں کو تبدیل کرکے صحت و طبی تعلیم محکمہ کا کمشنر سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔حکمنامے کے مطابق سنجیو ورما کو محکمہ زراعت کا کمشنر سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔صحت و طبی تعلیم محکمہ کے کمشنر سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈار ی کو ڈویژنل کمشنر جموں کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔نرمل شرما کو تبدیل کر کے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کا کمشنر سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔دیہی ترقی و پنچایتی راج کے سیکرٹری کفایت حسین رضوی کو تبدیل کر کے قبائلی امور کے کے محکمہ میں سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔بشیر احمد بٹ کو کواپریٹیومحکمہ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مزید احکامات تک ان کے پاس رجسٹرار کواپریٹیو ز سوسائٹیز کا اضافی چارج بھی رہے گا۔وپرا بہل کنٹرولر کو لیگل میٹرولوجی محکمہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر جموں سمرن دیپ سنگھ کو تبدیل کر کے جموں میونسپل کارپوریشن کے عہدے پر تعینا ت کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ کے سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کو تبدیل کر کے راجوری کا ضلع ترقیاتی کمشنر مقرر کیا گیا ہے وہ 30؍ اپریل 2017ء کو شبیر احمد بٹ کے سبکدوش ہونے کے بعد یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر کمار راجیو رنجن کو تبدیل کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ہارٹیکلچر محکمہ کے سیکرٹری محمد حسین ملک کو وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔ناظم زراعت کشمیر شوکت احمد بیگ کو تبدیل کر کے محکمہ سماجی بہبود میں سپیشل سیکرٹری کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔سماجی بہبود کے سپیشل سیکرٹری طارق علی میر اب ڈائریکٹر سریکلچر کشمیر ہوں گے۔جیاینڈکے ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کا رپوریشن لمٹیڈکے منیجنگ ڈائریکٹر آصف حمید خان کو تبدیل کر کے رویندر کمار بھٹ کی جگہ ناظم پنچایت راج مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ مال کے سپیشل سیکرٹری سوجنیا کمار شرما کو امیت شرما کی جگہ منیجنگ ڈائریکٹر سڈِکوتعینات کیا گیا ہے جبکہ امیت شرما کو راجیش کمار شاون کی جگہ ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس ادھمپور مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ خوراک و امور صارفین کے سپیشل سیکرٹری تصدق جیلانی کو غلام نبی ایتو کی جگہ ڈائریکٹر ایسٹیس تعینات کیا گیا ہے۔امداد باز آباد کاری کے سپیشل سیکرٹری اعجاز احمد بٹ کو تبدیل کر کے کسٹوڈین جنرل مقرر کیا گیا ہے ۔ اس طرح محکمہ کے کمشنر سیکرٹری محمد اشرف میر سے اضافی چارج واپس لیا گیا ہے۔ناظم تعلیم جموں ببیلا رکوال کو منیشا دیوی شرما کی جگہ ناظم پھولبانی مقرر کیا گیا ہے ۔ منیشا دیوی شرما کو اگلے احکامات تک جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں رِپورٹ کر یں گی۔ڈائریکٹر ایسٹیٹس غلام نبی یتو کو تبدیل کر کے کمار راجیو رنجن کی جگہ ناظم تعلیم کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔پنچایتی راج کے ڈائریکٹر رویندر کمار بھٹ ، جن کے پاس ناظم دیہی ترقی کا اضافی چارج تھا، کو تبدیل کر کے ناظم دیہی ترقی جموں مقرر کیا گیا ہے۔جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر من موہن سنگھ کو تبدیل کر کے وپرا بہل کی جگہ جے اینڈ کے ہاوسنگ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا۔ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس جومں اندرجیت کو تبدیل کر کے ڈاکٹر یشپال شرما کی جگہ جے اینڈ کے میڈیکل سپلائز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر یشپال شرما صحت و طبی تعلیم محکمہ میں رپورٹ کریں گے۔ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس ادھمپور راجیش کمار شاون کو تبدیل کر کے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں خالی وائس چیئرمین کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔صنعت و حرفت کے ناظم جموں مشتاق احمد کو تبدیل کر ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس تعینات کیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر فائنانس رویندر سنگھ کو ببیلا رکوال کی جگہ ناظم تعلیم جموں مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائریکٹر الطاف اندرابی کو شوکت احمد بیگ کی جگہ ناظم زراعت کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔