سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے دربار موکی149سالہ روایت کو ختم کرنے کو ایک’’بے حس ‘‘فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے اقتصادی اور سماجی فوائد اِس پر ہورہے تصرفات سے کہیں زیادہ تھے۔انہوں نے ٹوئٹرپر کہا ،’’ حکومت ہند کا حالیہ فیصلہ جس کے تحت دربار مو کوختم کیاگیا،اشرفیاں لٹیں، کوئلوں پر مہرکے مترادف ہے۔اس کے اقتصادی اور سماجی فوائد اس پر ہورہے تصرفات سے کہیں زیادہ تھے ۔ظاہر ہے کہ ایسے بے حس فیصلے وہ لوگ لے رہے ہیں جنہیں جموں کشمیرکی بہبودی سے کوئی سروکار نہیں ہے‘‘۔