کشتواڑ//انڈین آرمی کی جانب سے ضلع کے درنگدھوران میںانسانی جانوں کو بچنے کے لئے فسٹ ایڈ کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے’’فسٹ ایڈ پر ایک توسیعی لیکچر‘‘ کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر کا مقصد مقامی لوگوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بنیادی فسٹ ایڈ کی جانکاری پیدا کرنا تھا۔ اس لیکچر کے ذریعے سے مقامی لوگوں کو عام فسٹ ایڈ جیسے کہ بینڈیجنگ وغیرہ کی جانکاری فراہم کرنا تھا۔ توسیعی لیکچر سے مقامی لوگوں کو زندگی بچانے کی جانکاری اور زندگیوں کو بچانے میں اعتماد پیدا کرنا تھا۔درنگدھوران کے 18مقامی لوگوں نے اس لیکچر میں کافی جوش و خروش سے شرکت کی۔مقامی لوگوں کے لئے یہ پروگرام ایک منفرد اور ناقابل فراموش پروگرام تھا۔مقامی لووں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امُید کا اظہار کیا کہ صحت کے مدعوں پر ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔