دراس//ضلع کرگل کے دراس مین مارکیٹ میں گذشتہ رات کو آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک عمارت خاکستر ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرگل کے دراس سب ضلع کے مین مارکیٹ میں ایک دو منزلہ عمارت کے دوسری منزل سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے بعد وہاں پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا،وہیں دوسری منزل کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
تاہم مقامی لوگوں اور فائر سروسز کے بروقت کاروائی کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔
ایس ایچ او دراس فاضل حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نمودار ہوئی تھی تاہم آگ لگنے کی وجہ سے عمارت کے دوسری منزل کو نقصان پہنچا ہے۔