عظمیٰ نیوزسروس
کشتواڑ//یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے دراب شالہ اور پاڈر زون میں انٹر اسکول زونل سطح کے کھیلوں کے مقابلے کا آغاز کیا۔
زون دراب شالہ میں افتتاحی دن کا ایک متحرک آغاز دیکھنے میں آیا جب زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر نے بطور مہمان خصوصی تقریب کی صدارت کی۔کل انڈر/9814 لڑکوں اور لڑکیوں نے شطرنج، کیرم، یوگا، اور رسی اسکیپنگ کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔دوسرے دن، کارروائی زون پاڈر میں منتقل ہوگئی جہاں مختلف ہائی اور مڈل اسکولوں کی 102 انڈر 14 لڑکیوں نے کھو کھو، کبڈی، والی بال اور ٹگ آف وار کے پرجوش مقابلوں میں حصہ لیا۔