سرنکوٹ//سرنکوٹ کے علاقہ درابہ کے قریشی محلہ میں پچھلے تین ہفتوںسے بجلی نہیں ہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ ان کا بجلی ٹرانسفارمر جل گیاتھا جسے اب تک ٹھیک نہیں کرایاجارہا۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ضمیر مسلم قریشی نے برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ محکمہ غفلت کی نیند سورہاہے ۔انہوںنے کہاکہ تیسری مرتبہ ٹرانسفارمر جلاہے کیونکہ اس میں غیر معیاری میٹریل استعمال کیاجارہاہے ۔انہوںنے بتایاکہ کم و بیش بیس پچیس دن سے بجلی نہیںہے اور وہ اس صورتحال سے بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ محکمہ کو خبر ہونے کے باوجود ویلڈنگ کے کنکشن لگائے گئے ہیں۔انہوںنے الزام لگایاکہ محکمہ کی ملی بھگت سے ایسا ہورہاہے جبکہ قانونی طور پر اس کی اجازت نہیں ہے ۔وہیں متعلقہ جونیئر انجینئر نے کہاکہ لوڈ زیادہ ہے جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر جل جاتاہے۔