عاصف بٹ
کشتواڑ// اتوار کی شام قریب آٹھ بجے کشتواڑ ضلع کے درابشالہ علاقہ میں رونما ہوئے سڑک حادثے میں دو افراد شدید طور زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجے کیلئے ٹھاٹھری ہسپتال منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شام آٹھ بجے درابشالہ میں زیروپوائنٹ کے قریب کمپنی کے ساتھ منسلک مہندرا پک اپ گاڑی زیرنمبر JK17A4665ڈارئیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس میں سوار دو افراد شدید طور زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے انھیں فوری طور علاج کیلئے ٹھاٹھری ہسپتال منتقل کیا جہاں انکا علاج جاری ہے ۔زخمیوں میں ا یک کی پہنچان انکش کمار کے طور ہوئی جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔