سرینگر//دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے امیرا کدل ہائیر سکینڈری سکول کی پرنسپل کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے جس میں بیان کے مطابق طالبات اور سٹاف ممبران کو دھمکی دی گئی کہ اگر وہ کسی بھی ہند مخالف سرگرمی میں شرکت کریں گی تو ان کے نام پولیس کو فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ ہفتے سے تعلیمی اداروں میںزبردست احتجاج جاری ہے اور سکول،کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ تحریک آزادی کے ساتھ ہیں اورانتظامیہ ان پر تدارک کیلئے ہر ممکن حربے اپنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ تحریک کو توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے اور اس ضمن میں پرنسپل ہائیر سکینڈری امیرا کدل نے سبقت لی ہے اور نہ صرف طالبات کی مارپیٹ کی بلکہ ان کو تحریکی سرگرمیوں میں شرکت پر سنگین نتائج سے دھمکایا ۔