سرینگر//دختران ملت نے پانتہ چھوک میں فورسز اہلکاروں سے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے لشکر طیبہ کے دونوں جنگجوﺅں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نصرین نے کہا کہ عسکریت پسند بھارت کے تسلط سے آزادی دلانے کیلئے 1989سے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں لہذا عوام پر فرض ہے کہ وہ ان قربانیوں کے امین بنیں۔ انہوںنے کہاکہ عسکریت پسندصرف اللہ کی رضا ، اسلام کے غلبے اور مظلوم کشمیری قوم کے حقوق کی خاطر اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔ ناہیدہ نصرین نے کہا کہ جنگجو اپنے گھروں اور عیش و عشرت و آرام کو چھوڑ کر کشمیر قوم کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عیدالفطر کے موقعے پر ہمیں ان کی قربانیوںکو یاد رکھنا چاہئے۔