نوشہرہ //گائوں دبڑ کا ایک وفد اوم پرکاش کی زیرقیادت ایس ڈی ایم سے ملاقی اور دبڑ اے پنچایت کی وارڈوں کی حد بندی درست کرنے کی مانگ کی ۔ وفد نے اس سلسلے میں موصوف کو ایک عرضداشت بھی پیش کی ۔انہوںنے ایس ڈی ایم نوشہرہ ہربنس شرما اورتحصیلدار نوشہرہ محمد ریاض کو عرضداشت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی سرکار کے محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے سیری بلاک کے ماتحت آنے والے دبڑ ا ے پنچایت کی وارڈ وں کی حد بندی غلط طریقہ سے کی گئی ہے ۔ اوم پرکاش نے کہاکہ نمبر وارڈ کنگوٹا ہے جبکہ نمبردو دوسری جگہ پر بتائی گئی ہے، اس طرح سے پوری پنچایت کے تمام سات وارڈ الگ الگ کردیئے گئے ہیں ۔ انہوںنے دونوں افسران سے اپیل کی کہ وہ وارڈوں کی حد بندی درست کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ پنچایتی چنائو کے دوران مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے ۔ وفد میں دھرم پال ، سوہن لعل ، کشمیری لعل ، کمل چوہدری ، ہوشیار دت ، کالا رام ، سریش چوہدری ، چمن داس ، شاہ بیگم وغیرہ بھی شامل تھے ۔ایس ڈ ی ایم و تحصیلدار نے وفد کو یقین دلایاکہ ان کی اس عرضداشت کو کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کے پاس بھیجاجائے گا۔