نوشہرہ //کلونت چوک سے دبڑ سے کھڑی جانے والی سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے گائوں کے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ دبڑ کے کلونت چوک سے مختلف علاقہ جات کو جانے والی سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس سے لوگوں کو پریشانیوںکاسامناہے ۔ مقامی لوگوں نے جمعرات کو حکومت اور محکمہ تعمیرات عامہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاج میں مکیش کمار ، بلونت راج ، چندر پال ، ہیمراج ، چوہدری جمیل ، عارف کٹھانہ وغیرہ نے کہاکہ اس سڑک پردس سال قبل تارکول ڈالی گئی تھی جس کے بعد اب تک اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ آج روڈ کی حالت یہ ہے کہ اس پر انسان تو کیا جانور بھی نہیں چل پاتے ۔ انہوںنے مانگ کی کہ روڈ پر تارکول بچھایاجائے ۔