دبئی//متحدہ عرب امارات کے دبئی شہر کے سب سے بڑے شاپنگ مال کے قریب واقع ایک زیر تعمیر رہائشی کمپلیکس فاؤنٹین ویوز میں لگی آگ پرفائر برگیڈ نے قابو پا لیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی۔ یہ عمارت دبئی مال اور اس ہوٹل کے قریب واقع ہے جس میں 2016 میں آتشزدگی ہوئی تھی۔ اگرچہ حادثے میں کسی بھی طرح کے جان و مال کے نقصان کی خبر نہیں ہے ۔ یہ آتشزدگی ہندوستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے ہوئی۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ارد گرد کی سڑکوں پر ٹریفک تھا اور اسی وقت آسمان میں سیاہ دھوئیں نظر آنے لگے ۔ دبئی حکومت نے بتایا کہ راحت اور ریلیف ورکرس کے علاوہ ایمبولینسوں کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے ۔ اس عمارت کی تعمیر رئیل اسٹیٹ کمپنی عمار کر رہی ہے ۔ اس کے تین ٹاور ہیں اور ہر ایک میں 60 منزلیں ہیں جسے اپریل 2018 تک پورے ہو جانے کی توقع ہے ۔ غور طلب ہے کہ حالیہ برسوں میں دبئی کی کئی بڑی عمارتوں میں آتشزدگی کے بڑے حادثات کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کی وجہ عمارتوں میں استعمال ہونے والے کوٹنگ مادے کو بتایا جا رہا ہے جو جلنے میں معاون سمجھا جاتا ہے ۔رائٹر