گول// داڑم علاقہ میں آج پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی کی الگ باڈی تشکیل دی گئی ۔ یہ باڈی کمیٹی کے صدر عبدالرشید بیگ کی صدارت میں دی گئی جس میں باڈی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر علاقہ داڑم کے معزز شہریوں و نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی کے بینر تلے علاقہ جات میں امن وامان اور تعمیر وترقی کے لئے کام کرنے کا اعادہ کیا۔ گلزار احمد وانی کو صدر، حسن الدین ملک نائب صدر،رئیس احمد کاچرہ جنرل سکریٹری ،محمد عرفان منہاس سکریٹری ،محمد رفیع ملک کیشر، عبدالغنی نجار ،مظفر احمد کور کمیٹی کے ممبر چنے گئے ۔اس موقعہ پر جنرل باڈی کے صدر عبدالرشید بیگ نے کہا کہ یہ کمیٹی گزشتہ سال پورے سب ڈویژن میں تشکیل دی گئی اور اس کا مقصد علاقہ جات میں تعمیر و ترقی اور امن وبھائی چارے کو قائم رکھنا ہے اور انہیں یہ محسوس ہوا کہ جنرل کمیٹی دوردراز علاقوں میں بھی چھوٹی چھوٹی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لائی جائے گی تا کہ علاقہ جات میں کمیٹی بہتر طریقے سے کام کرے گی ۔اس موقعہ پر داڑم کمیٹی کے صدر گلزار احمد نے کہا کہ علاقہ جات میں تعمیر و ترقی اور امن وامان کو بحال رکھنے کے لئے یہاں پر کوئی بھی غیر سیاسی تنظیم کام نہیں کر رہی تھی اور انہیں خوشی ہے کہ آج یہاں پر اس جنرل کمیٹی نے داڑم سطح پر کمیٹی کو تشکیل دیا اور امید کامل ہے کہ اس کمیٹی میں موجود نوجوان بھر پور تعاون دیں گے اور علاقہ جات میں بہتر طریقے سے کام کریں گے ۔