گول//یہاںداڑم علاقہ میںدوروزسے جاری ریلوے کمپنی ایچ سی کے خلاف لوگوںنے احتجاج کواُس وقت بندکیاجب ڈی ایس پی گول محمدامین بٹ نے جائے موقعہ کاجائزہ لیااورمقامی لوگوںسے بات کی۔ اس موقعہ پرلوگوںنے کہاکہ ریلوے ٹٹنلT48P1سے کیمیکل سے لیس پانی دریائوںمیںجاتا ہے اور باقی پانی میںبھی جاتا ہے جہاںان کے مال مویشی پانی پیتے ہیں۔ پنچایت گھرمیںعلاقہ کے معزز شہریوںکے ساتھ ڈی ایس پی اونے ایک میٹنگ بلائی جس میںریلوے کے کچھ لوگ بھی موجود تھے۔ پولیس نے کچھ مسائل کوموقعہ پرہی سلجھایا ۔دوسرے اہم مسائل بھی زیرغورلائے گئے۔ اس دوران ایس ڈی پی اوگول نے ریلوے ٹنلوںپرجاری کام کاجائزہ لیالیکن اس دوران وہاںپرکوئی بھی سیکورٹی گارڈنہیںپایا اور ایچ سی کمپنی کو ا س بارے میںآگاہ کیاکہ وہ سیکورٹی پرمامور اہلکاروںکوڈیوٹی پرحاضر رکھیں۔