گول//آج یہاں داڑم علاقہ میں ایس ایس بی14بٹالین کی جانب سے ایک طبی کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں چار پنچایتوں کے لوگوں نے اپنا اور مال مویشیوں کی تشخیص کروائی اور یہاں پر موجود ڈاکٹروں نے بہتر طریقے سے مریضوں کو دیکھا ۔ اس موقعہ پر جہاں انسانی ڈاکٹر بھی موجود تھے وہیں مویشیوں کے لئے بھی ڈاکٹر لائے گئے جس دوران دوردراز علاقوں کے لوگوں نے یہاں پر اپنے مال مویشی لائے ۔اس موقعہ پر بھیمداسہ ، داڑم ، گنڈی ،گگرسولہ کے لوگوں نے مال مویشی لائے ۔ اس موقعہ پر بھاری تعداد میں لوگوں نے مویشیوں اور انسانی ٹوکن حاصل کئے ۔ اس موقعہ پر علاقہ کے معزز شہریوں نے بھی اس طبی کیمپ میں شرکت کی ۔ کیمپ میں سنجے یادو کمانڈنٹ نے لوگوں کو اہم جانکاری دی اور مشوروں سے نوازہ ۔اس موقعہ پر آئے ہوئے لوگوں نے ایس ایس بی کی جانب سے لگائے گئے اس کیمپ کی بہت سراہنا کی اور کہا کہ اس طرح کے کیمپ دوسرے علاقوں میں بھی لگنا چاہئے تا کہ عام لوگوں کو بھی فائدہ ہو سکے جہاں پر لوگوں کو اس طرح کے کیمپوں کی اشد ضرورت ہے ۔