سرینگر//محکمہ ایکولاجی،ماحولیات اور ریموٹ سنسنگ کی طرف سے کل طلبا¿ کے لئے ایک ماحولیاتی دورے کا اہتمام کیاگیا تاکہ طلبا¿ کو ماحولیات سے جُڑے معاملات کے بارے میں جانکاری دی جاسکے۔پروگرام کا اہتمام محکمہ انورنمنٹل سائینس گورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔جس دوران طلبا¿ نے اساتذہ کے ہمراہ داچھی گام نیشنل پارک کی سیر کی۔دورے کے دوران ماہرین نے شرکا¿ کو نباتات اور وائلڈ کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔اس موقعہ پر ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے طلبا¿ کو لداخ ،کشمیر اور جموں خطے میں جنگلی حیات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس دوران ماہرین نے وائلڈ لائف اورجنگلات کے تحفظ کے لئے انفرادی اور اجتماعی کوششوں پر زوردیا۔