عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سیکورٹی فورسز نے داچھی گام کے جنگلات کے پہلو پورہ علاقے میں ایک جدید ترین زیر زمین خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا، لیکن ملی ٹینٹ چھاپے سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جس کے بعد تلاشی کارروائی شروع کی گئی جو جاری ہے۔ کشمیر ڈاٹ کام کے مطابق انٹیلی جنس معلومات نے پہلی پورہ کے بالائی علاقوں میں ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت کا اشارہ دیا، جس سے سپیشل آپریشنز گروپ سرینگر اور 50 راشٹریہ رائفلز نے مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران، فورسز نے ایک بنکر قسم کے ٹھکانے کا پردہ فاش کیا جس میں رسد کا ذخیرہ تھا۔ فورسز کی ٹیم کے پہنچنے تک ملی ٹینٹ پہلے ہی جگہ خالی کر چکے تھے۔ ان کا سراغ لگانے اور انہیں پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔