سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی جس میںدا چھی گام شیپ بریڈنگ فارم کو موجودہ جگہ سے منتقل کرنے کے سلسلے میں غوروخوض کیا گیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنرکشمیر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر،جوائنٹ ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ،چیف وائلڈ لائف واردن،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایس آر ٹی سی،ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی اوردیگر متعلقہ آفیسران نے اس ہنگامی میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ محکمہ مال نے کھمبر سرینگر میں داچھی گام شیپ بریڈنگ فارم کو منتقل کرنے کے لئے 288کنال اراضی کی نشاندہی کی ہے۔داچھی گام نیشنل پارک میں جنگلی جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی کمشنر نے شیپ ہسبنڈری محکمے کو آفیسران کو بریڈنگ فارم کچھ مدت کے لئے داچھی گام سے کرالہ پتھری بڈگام منتقل کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ یہ کام دس دنوںکے اندر اندر مکمل کیاجانا چاہیے اوراس کام کا 27مارچ سے پہلے ہی آغاز ہونا چاہیے۔بصیر احمد خان نے اے دی سی کو کھمبر میں ایک ہفتے کے اندر اندر 288کنال اراضی کی حد بندی کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔اے ڈی سی سرینگر ا س کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔یہ کمیٹی شیپ بریڈنگ فار م کو داچھی گام سے منتقل کرنے کے کام کی نگرانی کرے گی۔