عشرت حسین بٹ
سرنکوٹ // ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے گاوں پوٹھ میں داواود خان میموریل کرکٹ ٹورنمنٹ کا فاینل میچ کھیلا گیا جس میں ممبر اسمبلی سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے فائنل میچ داؤد کلب پوٹھہ اور پوٹھہ ٹائیگر کے درمیان کھیلا گیا اور فائنل میچ داؤد کلب نے جیتا اس موقع پر چودھری محمد اکرم کی جانب سے کھلاڑیوں میں بلے تقسیم کئے گئے وہی کھیل میں حصہ لینے والی دونوں ٹیموں میں انعمات بھی تقسیم کئے اور اپنی جانب سے بلے( Bat) بھی تقسیم کئے۔ انعامی تقریب کے دوران ممبر اسمبلی موصوف کو علاقہ میں کھیل کے میدان نہ ہونے کے حوالے سے بتایا جس پر اکرم چودھری نے کھلاڑیوں کو یقین دلوایا کہ جلد ہی پوٹھ اپر میں پلے فیلڈ بنایا جاے گا انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ کھیل کود میں لیں تاکہ سماج میں پھیل رہی برایوں سے بچ سکے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ منشیات جیسی برائیوں سے دور رہیں تاکہ ایک بہتر سماج کو پروان چڑھایا جائے