گاندربل//ناراناگ سے گنگ بل جھیل کیلئے دامناایڈوینچرکی ٹریکنگ مہم گزشتہ روز اختتام کوپہنچی۔30ممبران پر مشتمل مہم جوئوں کی یہ ٹیم معروف مہم جو بشیراحمد دامنا کی قیادت میںدرشت موسم اور بوندا باندی کے دوران9گھنٹوں کی چڑھائی کے بعد بحفاظت گنگہ بل جھیل پہنچ گئے اوررات کو وہیں قیام کیااور اگلے روز بعدبعد دوپہروہاں سے کوچ کیا اور شام کو کنگن پہنچ گئے۔اس مہم جوئی کیلئے سبھی سازوسامان دامنا ویڈونچرٹور اینڈ ٹراول سوپور نے فراہم کیا۔اس سلسلے میں عزت افزائی کی ایک تقریب نگین کلب میں عید کے بعد منعقد ہوگی۔ایڈوینچر وہیلزسوپوراورکشمیرایڈوینچر سپورٹس اینڈ ٹورزم نے منیجمنٹ کاانتظام کیاتھا جبکہ تینیکی سپورٹ کے کے سٹیڈیو سوپور کاتھا۔اس مہم جوئی کی عکاسی ڈرون کیمروں کے ذریعے کی گئی۔