سرینگر //دارالخیر میرواعظ منزل کے سرپرست اعلیٰ اور حریت (ع) چیرمین میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے گزشتہ دنوںشہر خاص کے علاقہ قلمدان پورہ فتح کدل میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں متعدد رہائشی مکانات کے خاکستر ہونے اور بڑے پیمانے پر املاک و جائیداد کے نقصان پر دکھ کا اظہارکیا۔ میرواعظ کی ہدایت پر دارالخیر میرواعظ منزل کے عہدیداوں اور ذمہ داروں کا ایک وفد نے کل قلمدان پورہ فتح کدل جاکرمتاثرین کی چاول ،برتن اور کمبل وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیںاور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔