سرینگر//دارالخیر میرواعظ منزل کے سرپرست اعلیٰ اور حریت (ع) چیرمین میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر دارالخیر کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک وفد نے باغ مہتاب جاکرآگ متاثرین جن میں مسلمانوں کے علاوہ کئی غیر مسلم بھی شامل ہیں ،کو چاول ، کمبل اور کچن کٹ(Kitchen kit) وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔آگ کی ایک بھیانک واردات میں نصف درجن رہائشی مکانات جس کے اکثر مکین کرایہ دار تھے ،کے خاکستر ہونے اور بڑے پیمانے پر املاک و جائیداد کے نقصان پرمیر واعظ نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور شدیدموسم سرما کے پیش نظر ان کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔