سرینگر// دارالخیر میرواعظ منزل سرینگر کے سرپرست میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر دارالخیر میرواعظ منزل کے رکن اور جامع مسجد سرینگر کے امام مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میںدارالخیر میرواعظ منزل کے دیگر ارکان پر مشتمل وفد نے ڈلگیٹ ، بہوری کدل اور چھانہ پورہ سرینگر جاکرحال ہی میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں متاثرہ کنبوں اور خاندانوں تک کمبل،اور کچن کے ضروری سامان اور خورد و نوش کے اشیاء بہم پہنچائے۔اس موقعہ پر وفد نے متاثرین سے ملاقات کرکے موسم سرما کے ان ایام میں ان کی حالت زار بھی دیکھی اور میرواعظ کشمیر کی طرف سے ان تک ہمدردی اور یکجہتی کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ متاثرین نے میرواعظ کشمیر اور دارالخیر میرواعظ منزل کا اس راحت رسانی کیلئے دلی شکریہ ادا کیا۔