عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//ملک آج سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے 107ویں یومِ پیدائش پر یاد کر رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی دہلی کے اندرا گاندھی کی آخری آرام گاہ شکتی استھل پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس پارٹی کے کئی دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، دادی ہمت اور محبت دونوں کی مثال تھیں۔ انہی سے میں نے نڈر ہو کر ملک کے مفاد میں کام کرنا سیکھا۔ ان کی یادیں میری طاقت ہیں، جو ہمیشہ مجھے راہ دکھاتی ہیں۔ کھڑگے نے اندرا گاندھی کے ایک قول کے ساتھ انہیں یاد کرتے ہوئے کہا، “ہم نے یقین کیا ہے اور ہم اب بھی مانتے ہیں کہ آزادی ناقابل تفریق ہے، یہ کہ امن ناقابل تفریق ہے، کہ اقتصادی خوشحالی ناقابل تفریق ہے‘‘۔ پرینکا گاندھی نے کہا’’میری دادی اندرا گاندھی نے ہمیشہ مہاراشٹر کے نندوربار سے اپنی انتخابی مہم شروع کی ہے۔ ان کا ماننا تھا کہ قبائلی سماج کی ثقافت بہترین اور منفرد ہے کیونکہ یہ فطرت کا احترام اور تحفظ کرتے ہیں۔